سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 117 فیصد کی نمو ریکارڈ

سیمنٹ

سیمنٹ سے متعلق اہم خبر آگئی


ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 117 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی اور اگست میں ملک سے 1175000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 117فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 541000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اگست میں 725000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 87فیصد زیادہ ہیں ۔

گزشتہ سال اگست میں 387000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر61فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی ۔ جولائی میں 450000ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو اگست میں بڑھ کر725000ٹن ہوگئیں۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر سیمنٹ کی کھپت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سالانہ بنیادوں پر45فیصد اورجولائی کے مقابلے میں اگست میں ماہانہ بنیادوں پر37فیصد کی نمو دیکھنے میں آئی۔

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک میں 7714000ٹن سیمنٹ کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5337000ٹن تھیں۔


متعلقہ خبریں