ڈیڑھ سال میں میڈیا کو 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے گئے

Senate

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے میڈیا کو 9 ارب 60 کروڑ روپے کے اشتہارات جاری کئے۔

کمیٹی کا اجلاس کنوینر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں سیکرٹری اطلاعات نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پرنٹ میڈیا کو ڈیڑھ سال کے دوران 3 ارب 50 کروڑ ، الیکٹرانک میڈیا کو 4 ارب 89 کروڑ ، ڈیجیٹل میڈیا کو ایک ارب 23 کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے گئے۔

نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے مشاورت کا فیصلہ

کنوینر کمیٹی نے استفسار کیا کہ اشتہارات جاری کرنے کا کیا معیار ہے؟۔ جس پر پرنسپل انفارمیشن افسر نے بتایا کہ ٹی وی چینل کی ریٹنگ اور اخبار کی سرکولیشن کے حساب سے ریٹ مقرر کیا جاتا ہے۔

کمیٹی نے مختلف چینلز کے اشتہارات کے نرخوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

 

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp