ایف سی بلوچستان کی کارروائی ، بڑی مقدار میں چینی افغانستان اسمگل کرنیکی کوشش ناکام


نگران وزیراعظم کی ہدایت پر چینی اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ نے رات چینی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

چینی کی اسمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کی منظوری

ادھر ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آر نے ٹیمیں تعینات کر دی ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں