پاکستان کا سیاسی منظر نامہ ایک پل تولہ ایک پل ماشہ کے مصداق ہرسو رنگ بدلتا ہے۔ ایوان صدر جمعہ کو ہونیوالی اہم ملاقاتوں کے بعد پرسکون اور خاموش ہے۔
جمعہ کو دو اہم شخصیات کی ملاقات کے بعد وزیر قانون کی ملاقات اسلئے ضروری تھی کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کے آئینی اختیار کواستعمال کرنے کے حق میں تھے۔ تاہم انہیں یقین دلایا گیا کہ انتخابات کے انعقاد میں ایک لمحے کی تاخیر بھی نہیں ہو گی، الیکشن کمیشن کو تمام ضرور ی وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ۔
ایوان صدر میں سول اعزازات دینے کی تقریب
الیکشن کمشنر کی ہدایت پر سینئر انتظامی افسروں کو تبدیل ، سیاسی تقرریاں ختم اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ تیار ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں پھیلی ہلچل سکون میں بدل گئی ہے، صدارتی چیمبر سے ریکارڈ ہٹا لیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ ماضی کے فیصلوں کی نظیریں موجود تھیں کہ صدر ہی الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرتے رہے۔
اسلام آباد کے کچھ حلقے رواں ماہ حالات بدلنے اور بعض اہم تبدیلیوں کے اشارے دینے لگے ہیں۔