پاکستان میں 5 کروڑ موبائل فون تیار کرلئے گئے

موبائل فون

وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سطح پر موبائل فون تیار کرنے والے یونٹس نے اب تک 5 کروڑ موبائل فون تیار کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے 33 موبائل یونٹ تیار کرنے والوں نے مجموعی طور پر 5 کروڑ موبائل تیار کرلیے ہیں۔

10 مہینوں میں فائیو جی سروسز شروع کر دی جائینگی: ڈاکٹر عمر سیف

ساتھ ہی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ موبائل فونز کی ملک میں تیاری سے 40 ہزار نئی ملازمتوں کی جگہ بھی بنی۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ موبائل یونٹس نے کتنی مدت اور کب سے لے کر کب تک 5 کروڑ موبائل فون تیار کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں