محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

rain latest report

ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہوائوں اور گرج چمک  کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن بالائی، زیریں خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرآندھی،  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شدید بارشیں اور خراب موسم، کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ستمبر تک  بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح 7 اور 8 ستمبر کو بھی بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں