پشاور ، احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کرانے پر جماعت اسلامی رہنمائوں کیخلاف مقدمہ

پیپلز پارٹی درخواست

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پشاور میں احتجاج کے دوران زبردستی دکانیں بند کرانے پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کارسرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

جماعت اسلامی، غیر منتخب شخص کو میئر بنانے کی ترمیم عدالت میں چیلنج

ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے شہریوں کو اشتعال دلایا۔ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے دکانوں کو آگ لگانے اوربی آر ٹی کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں بحراللہ ایڈووکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر نامزد ہیں۔


متعلقہ خبریں