کینیڈا نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات روک دیئے


اوتاوا: کینیڈا نے بھارت کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے پر ہونے والے مذاکرات کو روک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ کینیڈا نے ہم سے درخواست کی ہے کہ نئے تجارتی معاہدے کے لیے جاری بات چیت روک دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جی 20 اجلاس میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم سے اس حوالے سے مزید بات چیت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: روس: لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرنے والا میزائل سرحد پر نصب

واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا تجارتی معاہدے کے حوالے سے نصف درجن سے زائد مرتبہ مذاکرات کر چکے ہیں۔ یہ مذاکرات مارچ 2022 میں ارلی پروگریس ٹریڈ ایگریمنٹ کے سرکاری بینر کے تحت شروع کیے گئے تھے۔

ایسے عبوری معاہدوں میں عام طور پر تجارتی سامان کی وسیع رینج پر کسٹم ڈیوٹی میں خاطر خواہ کمی یا خاتمہ شامل ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں