پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز نے پاک بھارت میچ کے دوران نئی تاریخ رقم کر دی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور اس کی پوری ٹیم 49ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلرز نے تاریخ رقم کی۔ ایشیا کپ ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار فاسٹ باؤلرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں گرا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولرز کی کارکردگی پوری ٹیم کیلئے اعتماد بڑھانے کا باعث ہے، بابراعظم

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث رؤف نے 58 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں