مردان میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں فائرنگ سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مردان کے علاقے پارہوتی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان رشدی کا وکیل کرنے پر پی ٹی آئی کو تنقید کا سامنا

لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں