آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچائو کیسے ممکن ؟ ایڈوائزری جاری

پنجاب، آشوبِ چشم کے کُل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ

آنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے تیزی سے پھیلاوَ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں وائرس کے پھیلنے اور بچاوَ سے متعلق بتایا گیا ہے ۔

افغانستان سے آنے والی فلائٹس سے متعلق نئی ہدایات جاری

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے آنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہےجس میں کہا ہے کہ یہ انفیکشن بیکٹیریا یا وائرس سے پھیلتا ہے۔

علامات میں آنکھ کا سرخ ( پنک آئی) ہو جانا اور سوجن شامل ہیں ، اس کے علاوہ آنکھ سے پانی بہنا، رطوبت نکلنا سمیت آنکھ میں سوجن بھی شامل ہیں ۔

واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس،نوٹیفکیشن جاری

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ یہ متاثرہ فرد کے چھینکنے ، ہاتھ ملانے ، چھونے سے دوسرے کو لگتا ہے۔

متاثرہ فرد کے تولیے یا ٹشو پیپر کے استعمال سے بھی پھیلتا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد 20 سیکنڈز تک صابن سے ہاتھ لازمی دھوئیں ۔

آنکھوں کو مسلنے یا خارش کرنے سے گریز کریں ۔ آنکھ سے نکلنے والے پانی اور رطوبت کو صاف کپڑے سے صاف کریں ۔

دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لیکر کرینگے،نگران وزیراعظم

سوئمنگ پولز میں نہانے سے گریز کریں اور کانٹیکٹ لینسز پہننے سے گریز کریں ۔

آنکھوں کو تیز روشنی سے بچائیے ، کالہ چشمہ پہنیں جبکہ متاثرہ شخص کے زیر استعمال اشیاء کو کوئی اور استعمال نہ کرے ۔


متعلقہ خبریں