راولپنڈی اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری

بارش اور ژالہ باری rain

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری سے دن میں رات کا سماں پیدا ہو گیا۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی،، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقو ں میں بھی آج سے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

برازیل میں بارشیں، 100 سے زائد افراد ہلاک

شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں،بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر حصوں میں بارش کی توقع ہے، بالائی پنجاب میں بھی مختلف مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بالائی سندھ میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

مری،گلیات،گجرات،گوجرانوالہ،لاہور،سیالکوٹ اورنارووال میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب، نورپور تھل، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ملتان، سا ہیوال، خانیوال، لیہ اور بہاولپورمیں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب میں غیر معیاری گندم کی موجودگی پر 42 فلور ملز کو بھاری جرمانے، لائسنس معطل

کوئٹہ، قلات، مستونگ، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، موسٰی خیل اوربارکھان میں بارش جبکہ ژوب میں بھی چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

جیکب آباد،سکھر،کشموراورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ اور بونیرمیں بارش کا امکان ہے۔

بٹگرام، مالاکنڈ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم اور وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے ہم نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی تھی۔

مرغی کی قیمت میں اضافہ، پیاز مزید سستے

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی اسلام آباداور گردونواح میں بارش کاامکان ہے،مری اورشمالی علاقہ جات میں بھی مزید بارش ہونے کی توقع ہے،ان کا کہنا تھا کہ بارش کا اسپیل 2روزتک جاری رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کااسپیل ہے،خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی اورتیز بارش ہوئی،پرسوں دوپہر تک بارش کا اسپیل موجود رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے،آزاد کشمیر اور چترال کے ندی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ ہوسکتاہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، صوبے کے کم و بیش 9 اضلاع میں آج سے بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں