پاکستان آئرلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے

Pak vs Ire

پاک آئرلینڈ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ڈبلن میں کھیلا جائے گا، فاسٹ باؤلر محمد عامر پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی ٹیم کی تیاریاں اب آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر آئر لینڈ کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈکپ سے پہلے پلیئنگ الیون فائنل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ کلونٹارف کرکٹ کلب گراؤنڈ میں صرف 3 ہزار 200 افراد کی گنجائش ہے۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں توقع ہے کہ فاسٹ باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہوں گے۔ اسپنرز میں شاداب خان اور عماد وسیم کی شمولیت یقینی ہے۔

قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچز لانے کے بعد انٹرنیشنل کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

کپتان بابر اعظم اور بائیں ہاتھ کے صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ اعظم خان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

متوقع پلیئنگ الیون میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد اور ابرار احمد کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں