افغانستان سے آنے والی فلائٹس سے متعلق سی اے اے نے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے پاکستانی حدود میں آنے والی فلائٹس سے متعلق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ہدایات جاری کی ہیں ۔
واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس،نوٹیفکیشن جاری
افغانستان کی فضائی حدود میں ایئر ٹریفک سروس عدم دستیاب ہے، سی اے اے نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والی فلائٹس کو 15 منٹ قبل آگاہی دینا لازمی ہوگا ۔
سی اے اے کے مطابق پیشگی اطلاع دینے پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والی افغانستان فلائٹس کو ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی۔
پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان
افغانستان فلائٹس کو پاکستانی فضائی حدود میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایریا کنٹرول سے سروس مہیا کی جائے گی ۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یورپ، وسطی ایشیا سمیت دیگر فلائٹس کو دوشنبہ اور اسلام آباد ایریا کنٹرول فضائی رابطے کے ذریعے ایئر ٹریفک سروس مہیا کی جائے گی ، یہ نوٹم نومبر 2023 تک کے لیے ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
واضح رہے کہ افغانستان میں ایئر ٹریفک کی عدم دستیابی کے باعث فضائی سروس دینے کے لیے اسلام آباد اور دوشنبہ فلائٹ انفارمیشن ریجن کوآرڈینیشن کے ذریعے فلائٹس کی رہنمائی کرے گا ۔