لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں cars

محکمہ ماحولیات نے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ماحولیات ٹریفک اسکواڈ نے کام شروع کر دیا ہے اور شہر کے 3 داخلی و خارجی راستوں پر محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں تعینات ہیں۔

الیکشن کمیشن عدالت نہیں، قانون کی تشریح نہیں کر سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسکواڈ کی جانب سے درجنوں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بسوں اور کمرشل سواریوں کے چالان کیے گئے جبکہ دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کوبند کر دیا گیا۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے ٹیموں نے کام شروع کر دیا،شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک اسکواڈ کام کرے گا۔

اس طرح صوبائی محکمہ ماحولیات نے شہر میں  دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں