وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی

لیپ ٹاپ اسکیم maryam nawaz

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دے دی۔

پنجاب کے طلبہ کو 7سال بعد دوبارہ جدید ترین لیپ ٹاپ دیے جائیں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ،لیپ ٹاپ اورطالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پسماندہ اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر نئی یونیورسٹیاں اور کالجز بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری

وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم کی تعلیمی ایمرجنسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن سیکٹر کو مکمل ری ویمپ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر لیپ ٹاپ اسکیم کی منظوری دی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نالج اکانومی اور آئی سی ٹی تعلیم کے فروغ کیلئے سرمایہ کاری کر رہی ہے،بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب میں نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں ساڑھے 6لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتایا گیا کہ یونیورسٹیز میں زیر تعلیم لڑکوں کا تناسب 44اور لڑکیوں کا تناسب 56 فیصد ہے۔


متعلقہ خبریں