فخر زمان سنچری کرتے نظر آ رہے ہیں، شاہنواز دھانی


ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل شاہنواز دھانی نے اوپنر بیٹر فخر زمان بارے بڑی پیشگوئی کر دی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے فخر زمان بھارت کے خلاف سنچری کرتے نظر آ رہے ہیں۔

صرف بھارت سے نہیں ایشیا کپ بھی جیتنا ہے، افتخار احمد

دنیا بھر کے شائقین کرکٹ پاک بھارت میچ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں، بھارتی شائقین اپنی ٹیم کی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں تو پاکستانی مداح اپنی ٹیم کی فتح کے لئے پرامید ہیں۔

میچ کا ٹاس دو بجے ہو گا جبکہ باقاعدہ میچ کا آغاز 2 بج کر 30 منٹ پر ہو گا۔


متعلقہ خبریں