پہلا ویمن ٹی 20، پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی


کراچی: ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین بریتھ 78 رنز اور کپتان لورا وولوارڈٹ 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے 150 رنز کے تعاقب میں اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا۔ بسمہ معروف 37، سدرہ امین 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی نے 19 ، شوال ذوالفقار نے 11 رنز بنائے جبکہ کپتان ندا ڈار مخص 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔

عالیہ ریاض نے 28 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلتے ہوئے آخری گیند پر پاکستان کو فتح سے ہمنکار کرایا۔


متعلقہ خبریں