دنیا میں گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان چین میں ہے


بیجنگ: چین میں اس وقت گاڑیوں کا سب سے بڑا قبرستان موجود ہے جہاں ناکارہ گاڑیوں کو لا کر پھینکا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاری کردہ اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2019 میں چین میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تعداد 26 کروڑ تک تھی اور ان میں سے اب 19 لاکھ متروک ہوچکی ہیں جو مختلف جگہوں پر رکھی جاتی ہیں۔ جہاں یہ کاٹھ کباڑ میں بدل جاتی ہیں۔

کاروں کا ایسا ہی ایک قبرستان اب ہینگ زو میں بھی موجود ہے جو چینی صوبے ژیجیانگ کا ایک بڑا شہر ہے۔

ہینگ زو میں اس وقت چھوٹی بڑی ناکارہ کاروں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے جہاں ایک پر ایک کاروں کا پہاڑ بن چکا ہے۔ زیادہ استعمال شدہ اور دھواں چھوڑنے والی ہزاروں گاڑیوں کو ہر سال روڈ سے ہٹا کر یہاں لایا جاتا ہے۔ چینی پالیسی کے تحت آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں پر سخت پابندی عائد ہے۔


متعلقہ خبریں