الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا

Election Commission

الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 38 روپے97 پیسےکااضافہ

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے۔

سینیٹرعون عباس بپی نے پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کی صدارت چھوڑ دی

حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کےکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14دسمبر رکھا تھا ۔


متعلقہ خبریں