اسٹیبلشمنٹ عام انتخابات میں غیر جانبدار رہے ، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکر اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیا جائے، عدالت ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

چھری آئی ایم ایف کی اور ہاتھ حکمرانوں کے ہیں، سراج الحق

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جا سکتے ہیں،انہوں نے زور دیا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے سودی نظام سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں