راولپنڈی میں پولیو وائرس کا انکشاف ، ہنگامی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Polio

راولپنڈی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد ہنگامی طور پر انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 4 تا 10 ستمبر تک راولپنڈی شہر، کینٹ، ٹیکسلا اور پوٹھوہار میں جاری رہے گی۔

رواں سال پولیو کا پہلا سیمپل سامنے آ گیا

عالمی ادارۂ صحت کے نمائندے مہم کی نگرانی کے لیے تعینات کر دیئے گئے ہیں جنہوں نے ضلع راولپنڈی کے اسٹاف کی محنت اور کوششوں پر اطمینان کا اظہارِ کیا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق مہم کے لیے ڈبلیو ایچ او کی زیرِ نگرانی اسٹاف کی تربیت شروع کر دی گئی ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں