فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ، پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست


صلالہ: فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔

پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2، ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستانی گول کیپر عبداللہ اشتیاق خان بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فی کھلاڑی 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں