قرآن پاک اورسپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار

Quran Pak

قرآن مجید اور سپارے خریدنے کیلئے شناختی کارڈ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی، بک شاپس مالکان کو ریکارڈ رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

جڑانوالہ جیسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے تحصیل انتظامیہ و پولیس نے تمام بک شاپس مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت کی جانب سے منظور و جاری کردہ قرآن پاک اور سپاروں کی فروخت کی جائے۔

پنجاب: جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازمی قرار

تحصیل انتظامیہ و پولیس کی جانب سے بک شاپس مالکان سختی کو سے ہدایات کی گئی، قرآن مجید و سپاروں کے خریدیداروں سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لازمی لی جائےاور قرآن پاک و سپارے خریدنے کیلئے والے ہر شخص کا ریکارڈ بھی مرتب کیاجائے۔

خریدار سے اس کا نام پتہ اور ایڈریس موبائل فون نوٹ کرنے کے بعد قرآن پاک اور سپارے دئیے جائیں۔

روسی صدر نے تحفے میں ملنے والے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل

تحصیل انتظامیہ و پولیس نے کہا ہےکہ دکاندار حضرات شناختی کارڈ کی شرط والے بینرز اور کتبے نمایاں جہگوں پر آویزاں کریں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں مذکورہ دکاندار کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں