اسٹیل کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے

سریے کی فی ٹن قیمت

ملک میں سریے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔تعمیراتی صنعت مزید مشکلات کاشکار ہو گئی۔

اسٹیل کی قیمتوں میں 8000 روپے مزید اضافہ ہونے کے بعد فی ٹن قیمت 2 لاکھ 88 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

تعمیراتی شعبہ جسے ملک کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد سمجھا جاتا ہے خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔

صرف چند دنوں میں ڈالر کی قیمت میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پندرہ سے بیس روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جس سے ہر شے مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں