راولپنڈی ، عمرے سے واپس آنیوالا خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ، 5 جاں بحق ، 8 زخمی


راولپنڈی میں ٹرالر اور وین میں تصادم کے نتیجے میں  5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمرے سے واپس آنے والی فیملی اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ ان کی گاڑی روات چوک کے قریب کھڑے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرائی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

خطرناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں