ڈبلن: نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف میچ میں 490 رنز بنا لیے۔
نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ میچ بھی 346 رنز سے جیت لیا۔
آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی بلے بازوں نے مقررہ 50 اوورز میں 490 رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹوٹل اپنے نام کیا۔
کیوی کپتان بیٹس نے 94 بالوں پر جارحانہ ا151 رنز بنائے جس میں 24 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
ایم ایل گرین نے 121 جب کہ اے سی کیر نے صرف 45 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔
اگرچہ نیوزی لینڈ کی کھلاڑی میچ میں زیادہ چھکے لگانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں مگر 64 چوکے لگانے میں ضرور کامیاب رہیں۔
آئرش باَلر سی میری نے دس اووروں میں 129 رنز دیے۔ تین دیگر بالروں نے اپنے کوٹے کے دس دس اووروں میں 94 ،94 رنز دیے۔