لکی مروت، پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ

Karachi police

لکی مروت، تھانہ پیزو کی پولیس موبائل گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم  افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بنوں میں دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں میں سیف علی خان اور بشیرخان شامل ہیں جبکہ انعام اللہ ، امداد اور عصمت اللہ زخمی ہوئےجنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

 


متعلقہ خبریں