و ن ڈے ورلڈکپ , قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کا ڈیزائن سامنے آ گیا


ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی اسٹارنیشن کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا انقعاد کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی۔

ایشیا کپ، افغانستان کرکٹ ٹیم صدارتی پروٹوکول میں پاکستان پہنچ گئی

ورلڈ کپ کی یہ اسٹار نیشن کٹ درحقیقت پاکستان کرکٹ کے ہیروزاور ُپرجوش سپورٹرز کے تعلق کو ظاہرکرتی ہے۔

اس جرسی کا ہراسٹار کرکٹ کے میدان میں کچھ کردکھانے کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے، جرسی کے ڈیزائن میں وہ جذبہ بھی دکھائی دے رہا ہے جوکرکٹ سے محبت کرنے والے ہرپاکستانی کے اندر موجود ہوتا ہے۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت ممکنہ ٹاکرے کی ٹکٹس فروخت ہو گئی

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے اس موقع پر کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اسٹار نیشن کٹ سے دراصل ہمارے کھلاڑیوں اوران سے بے حد پیار  کرنے والےشائقین کےدرمیان ہرمیچ میں ایک مضبوط تعلق سے جوڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں