ایشیا کپ ، پاک بھارت ممکنہ ٹاکرے کی ٹکٹس فروخت ہو گئی

pak india

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ کے 10  ستمبر کو ممکنہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ  اور فائنل کے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے پیش کردیے۔

تفصیلات کے مطابق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 10 ستمبر کو گروپ اے کی ٹاپ دو ٹیموں کےدرمیان میچ پڑے گا، اگر پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں ٹاپ کی پوزیشن پر رہتی ہیں جس کے قوی امکانات ہیں تو دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

ون ڈے ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار

پاک بھارت میچ کیلئے گرینڈ اسٹینڈ ٹکٹ کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت 120 ڈالر اور جنرل انکلوژر کی ٹکٹ 50 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ممکنہ پاک بھارت ٹاکرے کی 200  ڈالر والی ٹکٹس منٹوں میں فروخت ہو گئیں ہیں۔

ایشیا کپ سے پہلے ہر کھلاڑی کو آزمانا چاہتے ہیں، بابر اعظم

خیال رہے کہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا (کولمبو) میں کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں