دمشق: شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں نے امریکی فوجی قافلے کو نہ صرف داخلے سے روک دیا بلکہ بھاگنے پر بھی مجبور کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے جنوبی دیہی علاقے کے ایک گاؤں حمو میں امریکی فوجیوں نے قافلے کی صورت میں گھسنے کی کوشش کی تو وہاں کے رہائشیوں نے شامی فوج کی ایک یونٹ کی حمایت سے اہلکاروں کو داخلے سے روک دیا اور واپس جانے پر مجبور کر دیا۔
امریکی فورسز کی 4 بکتر بند گاڑیوں کے قافلے نے علیحدگی پسند ایس ڈی ایف ملیشیا کی ایک گاڑی کے ساتھ گاؤں میں داخل ہونے والی سڑک کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں نے قافلے کو روک کر اسے علاقے سے باہر نکال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارجنٹینا میں مہنگائی، شہریوں نے دکانیں لوٹنا شروع کر دیں
واضح رہے کہ اس سے قبل پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لیے جنگ کے تصور پر معترض ہیں تاہم شام میں امریکی افواج صرف دہشتگردوں کی شکست کے مشن پر ہے۔
اس سے قبل 2014 سے 2019 کے درمیان شام میں تعینات امریکی فوجیوں نے وحشیانہ مہم میں بہت سے شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔