پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی افغانستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جذباتی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل اکاؤنٹ سے گزشتہ روز میچ کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ جیتنے پر خوشیاں مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسرا ون ڈے: دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا
اس موقع پر افغانستان ٹیم کے خلاف ہیرو بننے والے پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ‘مین صرف اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ کاش آج میری امی یہ دیکھ سکتیں۔’
بعد ازاں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ‘مجھے یقین تھا کہ میں کرسکتا ہوں، میں بلے بازی کی پریکٹس بھی کرتا رہتا ہوں۔ میری باری سب سے آخر میں آتی ہے، خدانخواستہ کبھی مجھے دل کا دورہ نہ پڑ جائے۔’
Still not over last night's incredible finish❓
Revisit the winning moments and reactions of the players after the second ODI 🤩#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ZORuk52Blj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 25, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ نسیم شاہ نے ایشیا کپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے آخری بال پر چوکا مار کر ٹیم کو فتح دلائی۔