نگران وزیر اعظم آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

anwar ul haq kakar

نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا گیا


اسلام آباد: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کراچی کے بعد آج کوئٹہ کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ کوئٹہ کے دورے کے دوران گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کوئٹہ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کریں گے جبکہ قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل، یادگاری سکہ جاری

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا اپنے آبائی علاقے کان مہترزئی کا دورہ بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 22 اگست کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں