شہباز شریف نے کہا ہے کہ دو ہی ترجیحات ہیں ایک نواز شریف کی واپسی اور دوسرا الیکشن میں جیتنا۔
یہ بات انہوں نے ہم نیوز کے تجزیہ کار مزمل سہروردی سے ملاقات کے دوران کہی۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی پاکستانی باولنگ اٹیک کے مداح نکلے
اس ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دو ہی ترجیحات ہیں، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن میں جیت۔
جب ان سے مزمل سہر وردی نے سوال کیا کہ آپ نے جوگر پہن لئے ہیں، اس کے جواب میں شہباز شریف مسکرائے اور کہا کہ ریس ٹو لگانی ہے۔
لندن میں سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات۔ ان کا کہنا ہے دو ہی ترجیحات ہیں ۔ نوازشریف کی واپسی اور الیکشن میں جیت۔ میں نے کہا جوگر پہن لئے ہیں۔ مسکرائے اور کہنے لگے ریس ٹو لگانی ہے pic.twitter.com/0jjyEJS1U1
— Muzamal Suharwardy (@M_Suharwardy) August 24, 2023