اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کا وفد آج الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔
جے یو آئی (ف) ترجمان کے مطابق ملک میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی وفد آج 3 بجے الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی طرف سے ملاقات کی دعوت موصول ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وفد کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کریں گے جبکہ وفد میں سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا عطاء الحق درویش و دیگر شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے، نگران وزیر اطلاعات
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔