چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف نے ہمبنٹوٹا میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ہے۔
ہمبنٹوٹا میں افغانستان کیخلاف پہلے میچ سے قبل قومی ٹیم سے خطاب کے دوران ذکا اشرف نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے، بابراعظم کے پاس بڑی باصلاحیت ٹیم ہے، ہر کوئی اپنے رول میں اچھا پرفارم کر رہا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ:ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہونگی ؟بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بڑی پیشگوئی
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس بالرز اور بیٹرز ہیں، ہمارا کمبی نیشن اچھا ہے، کوئی وجہ نہیں کہ ہم ٹرافی نہ جیتیں، پاکستان اور دنیا بھر کے سابق کرکٹرز پاکستان ٹیم کو مضبوط قرار دے رہے ہیں۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کے خیال میں ہم ایشیا کپ کے سب سے فیورٹ ہیں، ہم ورلڈ کپ جیت چکے ہیں دو مرتبہ ایشیا کپ بھی جیتا ہوا ہے، ہمیں اس کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی کہ ہم دوبارہ نہیں جیت سکتے۔
کرکٹ ورلڈ کپ:ٹاپ 4 ٹیمیں کون سی ہونگی ؟بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی بڑی پیشگوئی
میدان میں اپنا بہترین کھیل پیش کریں نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، مجھے بڑی امید ہے کہ آپ کی کوشش اور محنت سے پاکستان ایشیا کپ جیتے گا۔
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اس مومنٹم اور اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے، مجھے یقین ہے کہ آپ ورلڈ کپ ٹرافی کو وطن واپس لائیں گے۔
خیال رہے کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق سمیت دیگر سابق کرکٹرز نے ورلڈکپ اور ایشیا کپ کیلئے پاکستان کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے۔