یوکرین کا ڈرون حملہ ، ماسکو کی فضائی حدود بند ، 47 طیاروں کو موڑ دیا گیا

امریکہ نے ڈرون حملے روک دیئے

روس کے دارالحکومت ماسکو میں یوکرین کے ڈرون حملوں کے باعث 47 طیاروں کو قریبی شہروں کی طرف موڑ دیا گیا۔

روسی حکام کے مطابق ماسکو کی طرف آنے والے  ڈرونز کو گرادیا گیا اورایک گرتے ہوئے ڈرون کے ٹکڑے لگنے سے کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایف 16 طیارے یوکرین بھیجنے کی منظوری

روسی خبر رساں ادارے نے فیڈرل ایجنسی فار ایئر ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ڈرون حملے کے باعث ماسکو کی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد پیر کی صبح 45 مسافر پروازوں اور 2 کارگو پروازوں کو نزنی نوگورود، کازان اور سینٹ پیٹرسبرگ کے متبادل ہوائی اڈوں پر بھیجا گیا تاہم بعد ازاں ماسکو کی فضائی حدود کو کھول دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ماسکو ریجن میں یوکرین کے دو ڈرونز میں سے ایک کو الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے بند کر دیا گیا جو ماسکو ریجن کے ضلع روزا میں گرا، جبکہ دوسرا ڈرون ماسکو ریجن کے علاقے میں مار گرایا گیا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں