بلی کے الیکٹریشن بننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


بلی کے الیکٹریشن بننے اور بلب ٹھیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ایک خراب بلب کو بلی درست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بلی گھر میں رکھے فریج پر چڑھ کر چھت کے خراب بلب کو جلانے کی کوشش کرتی ہے۔

بلب کے نہ جلنے پر بلی بار بار اسے ٹانگ سے ہلاتی ہے اور بلی کی مسلسل اس حرکت کی وجہ سے بلآخر بلب آن ہو جاتا ہے۔

بلی کی بلب سے چھیڑ چھاڑ دیکھ کر یونہی لگتا ہے جیسے بلی کوئی ماہر الیکٹریشن ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو دیکھنے والے صارف اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ سکیں گے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں