ہم پی ٹی آئی کاصفایا اور غرور کا سر نیچا کر کے دکھائیں گے ، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نوشہرہ کےلوگوں نےہمارا سر اونچا کر دیا،شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پرویز خٹک کا جلسہ، کتنے لوگوں نے شرکت کی؟معروف صحافی کابڑادعوی

جو لیڈر بچوں کو تمیز نہیں سکھا سکتا  خود کیسے تمیزدار ہو سکتا ہے ،چئیرمین پی ٹی آئی کہتا ہے سب چلے بھی جائیں توکوئی فرق نہیں پڑتا۔

آج چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں تم غرور کرتے ہو ،چیئرمین پی ٹی آئی کو کہتا ہوں آج نوشہرہ تمہارے ہاتھ سے نکل گیا ،ہم عوام کی خدمت کیلئے زندہ ہیں۔

بیرون ملک جانے کی غلط افواہیں اڑائی گئیں ، ملک میں ہی ہوں،اسحاق ڈار

ہم پی ٹی آئی کاصفایا اور غرور کا سر نیچا کر کے دکھائیں گے ،اب لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے میں ہوں ،انہیں بتانا چاہتا ہوں تحریک انصاف میری وجہ سے یہاں تک آئی ہے۔

نوجوانوں کو غلط فہمی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئے گا اور تبدیلی لائے گا ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز آ رہی ہے اور لوگوں کا سمندر نکالے گی۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

سیاسی کارکنوں کی تربیت کرنا قائد کی ذمہ داری ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو گمراہ کیا۔


متعلقہ خبریں