ورلڈکپ سے پہلے سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے


رواں سال بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے والوں کی لائن لگ گئی، سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔

 تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹر لاہیرو تھریمانے کے اعلان کے بعد  انکا 13 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ اختتام کو پہنچ گیا۔ سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لاہیرو تھریمانے کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق  بھی کردی گئی ہے۔

وہاب ریاض نے ورلڈکپ سے پہلے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

سری لنکن کرکٹ کے مطابق لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے استعفیٰ بھجوایا تھا۔ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ لاہیرو تھریمانے کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

لاہیرو تھریمانے سری لنکا کی طرف سے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 33 سالہ لاہیرو تھریمانے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 کی فاتح سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے۔


متعلقہ خبریں