تحریک انصاف کےسابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ نے پارٹی سے اپنے راستے الگ کر لیے۔
سابق ایم این اے ملک نیاز جکھڑ نےویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتاہوں، یہ واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے۔
تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا ، منزہ حسن نے بھی علیحدگی اختیار کر لی
انکا کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کامزید حصہ نہیں رہ سکتا ہے اس لیے پارٹی کو خیر آباد کہتا ہوں، آئندہ انتخابات آزاد امیدوار کے طور پر لڑوں گا۔ خیال رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز جکھڑ کو گزشتہ دنوں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔