سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری

school

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔

لڑکیوں کے اسکول صبح 7:15 بجے لگیں گے  جب کہ12:45 پر چھٹی ہوگی۔ گرلز سکولز میں جمعہ کے روز سوا گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد بوائز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے چھٹی ایک بجے ہوگی،بوائز سکول کو جمعہ کے روز ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول میں گرلز سکول صبح 6:45 اور بوائز سات بجے صبح لگیں گے۔ دوسری شفٹ میں گرلز سکول سہ پہر 12:30 اور بوائز سکول اڑھائی بجے لگیں گے۔

 


متعلقہ خبریں