لاطینی امریکی ملک میں دھماکہ، 27 افراد ہلاک


سانتو دومنگو: لاطینی امریکی ملک ڈومینیکن ریپبلک میں دھماکے سے 27 افراد ہلاکتوں اور 59 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ دارالحکومت سانتو دومنگو کے کاروباری مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ سڑک پر موجود گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

ابتدائی طور پر دھماکے میں 27 افرا ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر ہلاکتیں جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔ مرنے والوں میں 4 ماہ کا نومولود بچہ بھی شامل ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 59 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام: سرکاری ملازمین اور فوجیوں کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر افراد کا جسم 40 فیصد جھلس چکا ہے جبکہ 17 زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی جبکہ دھماکے سے 9 عمارتیں متاثر ہوئیں جن میں سے 4 جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔


متعلقہ خبریں