جھگڑے سے تنگ شخص نے بیوی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا، ویڈیو وائرل


صنعا: یمن میں ایک شخص نے ناراض بیوی کے ساتھ خود کو بھی دستی بم سے اڑا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک یمنی شخص نے عدن کے علاقے سعد ضلع میں ایک سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔

واقعہ کی وجہ بیوی کی شوہر سے ناراضگی اور خاندانی تنازعات سامنے آئی ہے۔ اسپتال ذرائع نے 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کی موت کی تصدیق کر دی۔

مذکورہ شخص کی بیوی کچھ عرصہ قبل ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ شوہر نے بیوی کو اصرار کر کے عوامی مقام پرملنے کے لیے راضی کیا اور خاتون اپنے شوہر سے ملنے آئی تھی کہ شوہر نے بیوی سمیت خود کو بھی دستی بم سے اڑا لیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں پہلے بیوی کو بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم شوہر تعاقب کر کے اسے پکڑ لیتا ہے۔ اسی دوران کچھ لوگوں نے خاتون کو بچانے کے لیے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن اس کے ساتھ ہی مذکورہ شخص نے بم سے خود کو اور بیوی کو اڑا دیا۔


متعلقہ خبریں