پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو سیکشن 7E سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا۔
غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
رئیل اسٹیٹ کے گرد گھیرا تنگ: سینیٹر محسن عزیز نے بل تیار کرلیا
نوٹیفیکیشن کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔