نائیجیریا: ڈاکوؤں نے ہیلی کاپٹر کو فائرنگ کر کے گرا دیا


ابوجا: نائیجیریا میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ہیلی کاپٹر کو تباہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائجیریا کی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر شمالی وسطی نائجیریا کی ریاست نائجر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارہ مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ کی وجہ سے تباہ ہوا۔

فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور ایڈورڈ گبکویٹ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ریاست کے شیرو مقامی حکومت کے علاقے میں چوکوبا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ تفتیش جاری ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔

نائجر ریاست دارالحکومت نیامی کے جنوب مشرق میں سینکڑوں کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جہاں گزشتہ ماہ ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں تاریخ کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

فوجی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی جسے حملے کے متاثرین کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس حملے کم از کم 10 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ مسلح گروہ نائیجیریا کے شمال مغرب میں پھیلے ہوئے ہیں جہاں وہ لوٹ مار اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں