چین: ماں کے ڈانٹنے پر بچہ تھانے پہنچ گیا


بیجنگ: چین میں ماں نے ہوم ورک نہ کرنے پر بچے کو ڈانٹا تو وہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی چین کی چونگ کنگ میونسپلٹی میں 10 سالہ بچہ مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور اس نے ماں کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد کہا کہ اسے یتیم خانے بھجوا دیا جائے۔

پولیس والوں کے سمجھانے بجھانے پر بچے نے والدین کا فون نمبر دیا جس پر پولیس نے بچے کی ماں سے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بندروں نے حملہ آور تیندوے کی پٹائی لگا دی، ویڈیو وائرل

ماں نے کہا کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ بچہ یتیم خانے جانے کے لیے اس طرح گھر سے بھاگ کھڑا ہو گا، بعدازاں پولیس نے والدین کو بلا کر بچے کو ان کے حوالے کیا۔

اس معاملے پر چینی سوشل میڈیا پر کافی لوگوں نے پولیس کے اقدام کو سراہا جبکہ بعض نے موجودہ نسل کو سست اور بگڑی ہوئی اولاد قرار دیا۔


متعلقہ خبریں