مردان میں سفاک ملزمان نے مکان کسی اور کو بیچنے پر فائرنگ کرکے ماں اور تین بیٹوں کو قتل کر دیا۔
مردان کے معیار روڈ رشید آباد میں ملزمان نے مقتولین کو مکان کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے گولیاں مار دیں اور فرار ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
سابق آئی جی خیبر پختونخواکے بھائی اغواکے بعدقتل
قتل ہونے والوں میں 43 سالہ شاہین زوجہ رحیم گل، 22 سالہ عثمان، 25 سالہ نعمان اور 20 سالہ عرفان شامل ہیں۔
ایس ایس پی آپریشن روخان زیب نے بتایا کہ ملزمان نے مکان زیادہ دام بیچنے کے تنازع پر فائرنگ کی، وہ مقتولین سے مکان کو کم قیمت پر خریدنا چاہتے تھے ، مقتولین نے اچھے پیسے ملنے پر مکان کسی اور کو فروخت کیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیں گے۔