نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ، ابتدائی طور پر کابینہ ارکان کی تعداد کم رکھی جائے گی۔
نگران وفاقی کابینہ کو جلد حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کیلئے جلیل عباس جیلانی مضبوط امیدوار ہیں ، حفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ اور گوہر اعجاز کو وزارتِ صنعت و پیداوار ملنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
ڈاکٹر شعیب سڈل کا نام وزارتِ داخلہ ، وزیر قانون کیلئے احسن بھون جبکہ ذوالفقار چیمہ اور سرفراز بگٹی کے ناموں پر بھی غور ہو رہا ہے۔
اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عہدے سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، نگران وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

