روس ، پٹرول پمپ پر دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی ، 33 افراد ہلاک ، 80 زخمی


روس میں پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 33 افراد ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داغستان کے دارالحکومت مکھا چھکالا میں مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے پیٹرول پمپ پر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی بھی ہوئے۔

آگ نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو ائیرکرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کر دیا گیا،ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تقریباً 600 اسکوائر میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لیا۔

روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق پیٹرول پمپ کے قریب کھڑی گاڑی کی مرمت کے دوران اس میں دھماکا ہوا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں